یوں دل میں تیری یاد اتر آتی ہے جیسے

یوں دل میں تیری یاد اتر آتی ہے جیسے
پردیس میں غم ناک خبر آتی ہے جیسے
آتی ہے تیرے بعد خوشی بھی تو کچھ ایسے
ویران درختوں پہ سحر آتی ہے جیسے
لگتاہے ابھی دل نے تعلق نہیں توڑا
یہ آنکھ تیرے نام پہ بھر آتی ہے جیسے
خود آپ ہوا روز ا ٹھاتی ہے دعائیں
اور آپ کہیں دفن بھی کر آتی ہے جیسے
اک قافلۂ ہجر گذرتا ہے نظر سے
اور روح تلک گرد سفر آتی ہے جیسے
جلتا ہے کوئی شہر کبھی دامن دل میں
سانسوں میں کبھی راکھ اتر آتی ہے جیسے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں