کوئی نئی چوٹ پِھر سے کھاؤ! اداس لوگو

کوئی نئی چوٹ پِھر سے کھاؤ! اداس لوگو
کہا تھا کِس نے، کہ مسکراؤ! اُداس لوگو

گُزر رہی ہیں گلی سے، پھر ماتمی ہوائیں
کِواڑ کھولو ، دئیے بُجھاؤ! اُداس لوگو

جو رات مقتل میں بال کھولے اُتر رہی تھی
وہ رات کیسی رہی ، سناؤ! اُداس لوگو

کہاں تلک، بام و در چراغاں کیے رکھو گے
بِچھڑنے والوں کو، بھول جاؤ! اُداس لوگو

اُجاڑ جنگل ، ڈری فضا، ہانپتی ہوائیں
یہیں کہیں بستیاں بساؤ! اُداس لوگو

یہ کِس نے سہمی ہوئی فضا میں ہمیں پکارا
یہ کِس نے آواز دی، کہ آؤ! اُداس لوگو

یہ جاں گنوانے کی رُت یونہی رائیگاں نہ جائے
سرِ سناں، کوئی سر سجاؤ! اُداس لوگو

اُسی کی باتوں سے ہی طبیعت سنبھل سکے گی
کہیں سے محسن کو ڈھونڈ لاؤ! اُداس لوگو

17 تبصرے:

  1. افف بہت دل کو چھونے والے اشعار ہیں۔۔ بہت شکریہ شیئرنگ کے لئے۔۔

    آپ چاہے تو میرے بلاگ سے امجد حیدراابادی کا کلام بھی لے سکتے ہیں کیونکہ یہاں میں نےان کا کلام نہیں دیکھا اس لئے کہا ہے برا نہ مانئے گا۔ جیسے آپ کی مرضی۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. کہاں سے؟ قتیل شفائی کی کتاب کا نام بتا سکتا ہے کوئی؟

      حذف کریں
    2. مجھ کو پانا ہے تو پھر مجھ میں اتر کر دیکھ
      یوں کنارے سے سمندر نہیں دیکھا جاتا
      اس کا جوب چایے

      حذف کریں
  2. بہت خوبصورت الفاظ ہیں نقوی صاحب بھی کمال کرتے ہیں

    اس غزل کو میں نے بے اپنے بلاگ پر بھی چھاپا مارا ہے امید ہے ناراض نہ ہوں گے
    http://dastanarab.blogspot.ae/

    جواب دیںحذف کریں
  3. واہ واہ کیا عمدہ شعر ہے
    اُسی کی باتوں سے ہی طبیعت سنبھل سکے گی
    کہیں سے محسن کو ڈھونڈ لاؤ! اُداس لوگو

    Urdu Tips

    جواب دیںحذف کریں
  4. عمدہ اور پیارے الفاظ ہیں. دل کو چهو لینے والی شاعری ہے نقوی صاحب کی.

    جواب دیںحذف کریں
  5. best Urdu poetry, English poems and poetry SMS. Read love poems,More info! https://urdupaper.org/category/poetry/

    جواب دیںحذف کریں
  6. Best Urdu poetry, English poems and poetry SMS. Read love poems,More info! http://urdupaper.org/category/poetry/

    جواب دیںحذف کریں