آغا حشر کاشمیری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
آغا حشر کاشمیری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میں - آغا حشر کاشمیری

یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میں
بھولنے والے، کبھی تجھ کو بھی یاد آتا ہوں میں
اک دھندلا سا تصور ہے کہ دل بھی تھا یہاں
اب تو سینے میں فقط اک ٹیس سی پاتا ہوں میں 
آرزؤں کا شباب اور مرگ حسرت ہائے ہائے
جب بہار آئی گلستاں میں تو مرجھاتا ہوں میں
حشر میری شعر گوئی ہے فقط فریاد شوق
اپنا غم دل کی زباں میں، دل کو سمجھاتا ہوں میں


آغا حشر کاشمیری
آغا حشر کاشمیری


تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے - آغا حشر کاشمیری

تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے

تم سے تو کم گِلا ہے زیادہ نصیب سے

گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے

ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے

بربادِ دل کا آخری سرمایہ تھی امید

وہ بھی تو تم نے چھین لیامجھ غریب سے

دھندلا چلی نگاہ دمِ واپسی ہے اب

آ پاس آ  کہ دیکھ لوں تجھ کو قریب سے


آغا حشر کاشمیری
آغا حشر کاشمیری